فیفا فٹ بال ورلڈ میوزیم 28فروری کو عام افراد کے لیے کھولنے کا فیصلہ

فیفا فٹ بال ورلڈ میوزیم 28فروری کو عام افراد کے لیے کھولنے کا فیصلہ

زیورخ(آن لائن)سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ میں فیفا کی جانب سے فٹبال ورلڈ میوزیم 28 فروری کو کھول دیا جائے گا۔ سوئٹزرلینڈ میں فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے ورلڈ فٹبال میوزیم کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، فٹ بال میوزیم 28 فروری کو عام افراد کے لئے کھول دیا جائے گا ، 3 فلورز پر مشتمل میوزیم پر 140 ملین ڈالرز کی لاگت آئی ہے۔میوزیم کو فیفا ایوارڈ جیتنے والے بہترین کھلاڑیوں سے منسوب کیا گیا ہے ، فیفا میوزیم کے مینجنگ ڈائریکٹر سٹیفن جاسٹ نے امید ظاہر کی ہے کہ ہر سال ڈھائی لاکھ لوگ میوزیم کارخ کریں گے۔ فیفا کے معزول صدر سیپ بلاٹر کے بارے میں انہوں نے کہا کہ بلاٹر فیفا کے صدر نہیں رہے ہیں اس لیے انہیں میوزیم میں عام شہری کی طرح داخل ہونا ہوگا ، میوزیم میں فٹ بال ورلڈ کپ پوسٹرز ، دنیائے فٹ بال کے جگمگاتے ستاروں کی تصاویر آویزاں ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...