کھیلوں میں بھارتی سیاست اور ہٹ دھرمی جاری ، کبڈی ٹیم کو ویزے جاری نہ کئے

کھیلوں میں بھارتی سیاست اور ہٹ دھرمی جاری ، کبڈی ٹیم کو ویزے جاری نہ کئے

 فیصل آباد(آئی این پی)انڈین ایمبیسی کی طرف سے بروقت ویزے جاری نہ ہونے کی وجہ سے ڈویژنل کبڈی ٹیم انٹرنیشنل کبڈی چیمپئن شپ میں شرکت نہ کر سکی۔ عالمی کبڈی مبصر و مینجر ٹیم محمد طیب گیلانی نے بتایا کہ انٹرنیشنل کبڈی چیمپئن شپ انڈیا کی ریاست ہریانہ کے شہر فرید آباد میں 15 تا 18 جنوری تک ہونی تھی ۔ پاکستانی ٹیم کے ویزوں کے لیے 13 دسمبر 2015ء کو انڈین سفارت خانہ اسلام آباد میں ویزوں کے حصول کے لیے درخواستیں جمع کروا دی گئیں تھیں۔ جس کا تاحال کوئی جواب نہیں آیا شیڈول کے مطابق پاکستانی ٹیم نے اپنا پہلا میچ آج 15 جنوری کو USA کی ٹیم کے خلاف کھیلنا تھا۔ جو ویزے نہ ملنے کی وجہ سے ٹیم 14 جنوری کو انڈیا روانہ ہوہوسکی ۔ جس کی اطلاع آرگنائزنگ کمیٹی کو دے دی گئی ہے ۔ چیمپئن شپ کے آرگنائزنگ سیکرٹری بشمیر سنگھ چپرانہ نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ پاکستان اور افغانستان کی کبڈی ٹیموں کو ویزہ کی تاخیر کی وجہ سے اب یہ چیمپئن شپ 25 تا 28 فروری 2016 کو فرید آباد میں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہائی کمیشن کے ساتھ رابطہ میں ہیں جلد ہی تمام رکاوٹوں کو دور کرکے پاکستانی ٹیم کو ویزے دلوا دیئے جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...