انجری کے باعث آج کے میچ میں شرکت مشکوک

انجری کے باعث آج کے میچ میں شرکت مشکوک

آکلینڈ(آئی این پی) قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے بازصہیب مقصود نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی میچ سے ایک روز پہلے ہی انجری کا شکار ہوگئے۔ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ صہیب مقصود کو پریکٹس سیشن کے دوران گردن پر گیند لگی ہے جس کی وجہ سے وہ انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔ صہیب مقصود کی گردن پر سوجن ہے مگر انجری سنگین نوعیت کی نہیں ہے ان کی شرکت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ میچ سے قبل ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی