گھٹنے کی تکلیف کے باعث انگلینڈ کے خلاف تیسرا ٹیسٹ نہیں کھیل سکے
جوہانسبرگ (اے پی پی) جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین کوئنٹن ڈی کاک فٹنس مسائل کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکے۔ کرکٹ جنوبی افریقہ کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق کوئنٹن ڈی کاک گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے انہیں تیسرے اور آخری ٹیسٹ سے باہر ہونا پڑا، ان کے متبادل کے طور پر ڈین ولاس کو موقع دیا گیا ہے۔