ہری پور یونیورسٹی فٹبال اورباسکٹ بال انٹرکالجیٹ چیمپئین شپ

ہری پور یونیورسٹی فٹبال اورباسکٹ بال انٹرکالجیٹ چیمپئین شپ

ہری پور(آئی این پی)ہری پور یونیورسٹی فٹبال اورباسکٹ بال انٹرکالجیٹ چیمپئین شپ میں ناقابل تسخیررہنے کے بعدانٹرکالجیٹ بیڈمنٹن چیمپئین شپ کے فائنل میں بھی کامیابی حاصل کرکے بازی لے گئی۔ہری پور یونیورسٹی کے زیر اہتمام منعقدہ انٹرکالجیٹ بیڈمنٹن چیمپئین شپ کا فائنل معرکہ ہری پور یونیورسٹی اورگورنمنٹ اخترنوازخان شہیدڈگری کالج کھلابٹ کی ٹیموں کے مابین کمیٹی ہال کھلابٹ میں ہواجس میں ہری پور یونیورسٹی کے اسٹار پلئیرززین شوکت اوربصالت نے اپنے روایتی کھیل کا جادوجگاکرمدمقابل کھلاڑیوں کو سنگلزاورڈبلز کے دونوں فائنلز میں بے بس کیا اوراسٹریٹ سیٹ سے فتح یاب ہو کر انٹرکالجیٹ بیڈمنٹن چیمپئین شپ کاٹائٹل بھی ہری پور یونیورسٹی کے نام کیا۔ہری پور یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سپورٹس رفیق خان نے بتایا کہ سنگلز مقابلوں میں ہری پور یونیورسٹی کے زین شوکت نے کھلابٹ کالج کے کاشف کو 16,21اور10,21سے جب کہ ڈبلز فائنل میں زین شوکت اوربصالت نے مدمقابل کاشف اورنویدکو9,21اور12,21سے شکست دے کر انٹرکالجیٹ بیڈمنٹن چیمپئین شپ کا فائنل ہری پور یونیورسٹی کے نام کیا اس موقع پر گورنمنٹ اخترنوازشہیدڈگری کالج کھلابٹ کے ڈائریکٹرسپورٹس پروفیسرحفیظ خان اوردیگراساتذہ اکرام وطلبہ کی کثیرتعداد بھی فائنل میچ سے لطف اندوز ہونے کے لیے موجود تھی ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی