بارسلونا کی ٹیم کوپا ڈیل رے فٹ بال ٹورنامنٹ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی،منیر کے 2 گولز

بارسلونا کی ٹیم کوپا ڈیل رے فٹ بال ٹورنامنٹ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی،منیر ...

بارسلونا(اے پی پی) منیر الحدیدی کی عمدہ کارکردگی کی بدولت بارسلونا کی ٹیم کوپا ڈیل رے فٹ بال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔ بارسلونا نے ایسپانوئل کو 2-0 گولز سے شکست دی۔ کوپا ڈیل رے کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں بارسلونا کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ٹیم ایسپانوئل کو 2-0 گولز سے زیر کر کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

منیر الحدیدی نے دو گول سکور کر کے ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی