ڈاکار ریلی ، 10واں مرحلہ سٹیفنی پیٹر ہیسنل کے نام رہا

ڈاکار ریلی ، 10واں مرحلہ سٹیفنی پیٹر ہیسنل کے نام رہا
  1. بیونس آئرس(آن لائن) ارجنٹائن ڈاکار ریلی میں دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ، کار ایونٹ کا 10واں مرحلہ فرانس کے سٹیفنی پیٹر ہیسنل کے نام رہا۔ ارجنٹائن میں جاری ڈاکار ریلی کے کار ایونٹ میں ڈرائیورز نے ریتلے ٹریک پر حلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ کچھ ڈرائیورز صحرائی میدان میں ہمت ہار گئے۔ کار ایونٹ میں فرانس کے سٹیفنی پیٹر ہیسنل نے شاندار پارفارمنس دکھاتے ہوئے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ قطری ڈرائیور دوسرے نمبر پر رہے۔ بائیک ایونٹ میں بھی رائیڈرز نے جیت کے لیے خوب زور بازو لگایا۔ سلواکیا کے رائیڈر سٹیفن مقررہ فاصلہ سب سے کم وقت میں طے کر کے سرفہرست رہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی