سری لنکن بلے باز نے ڈومیسٹک ٹونٹی ٹونٹی اننگزمیں زیادہ چھکے لگانے کا ملکی ریکارڈ بناڈالا

سری لنکن بلے باز نے ڈومیسٹک ٹونٹی ٹونٹی اننگزمیں زیادہ چھکے لگانے کا ملکی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو(آن لائن) سری لنکن ڈومیسٹک ٹونٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں سنہالیز سپورٹس کلب کے بلے باز داسن شناکا نے ایک اننگزمیں زیادہ چھکے لگانے کا ملکی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ کولٹس کرکٹ کلب گراؤنڈ ،کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں 24سالہ داسن شناکا نے سارا سینز سپورٹس کلب کے باؤلر ز کو تختہ مشق بناتے ہوئے محض 46گیندو ں میں 16چھکوں اور 2چوکوں کی مددسے 123رنز کی اننگز کھیلی۔داسن 7ویں اوور میں بلے باز ی کرنے آئے تھے اور انہوں نے ساتھی کھلاڑی کے ساتھ محض 63گیندوں پر 155رنز کی شراکت داری قائم کی۔ محض 8دن قبل ہی داسن نے 48گیندوں پر 131رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی تھی جس میں10چوکے اور 12چھکے شامل تھے۔ انہوں گزشتہ سال اگست میں پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میں ملک کی نمائندگی کا موقع ملا تھا تاہم وہ مذکورہ میچ میں 7رنز بنا سکے تھے۔شناکا نے 16چھکے لگا کر ٹونٹی ٹونٹی کی تاریخ میں ایک اننگز میں زیادہ چھکے لگانے والوں کی فہرست میں ایسکس کے گراہم نیپئر کے ہمراہ دوسرے نمبر پر جگہ بنا لی ہے۔
اس فہرست میں پہلا نمبر ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل کا ہے جنہوں نے آئی پی ایل 2013ء4 میں رائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے کھیلتے ہوئے پونے واریئرز کے خلاف 175رنز کی ناقابل شکست اننگز کے دوران 17بار گیند باؤ نڈری پار پہنچائی تھی۔