پاکستان سپورٹس بورڈ میں گیلانی فٹنس جم کا افتتاح آج ہوگا

پاکستان سپورٹس بورڈ میں گیلانی فٹنس جم کا افتتاح آج ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان سپورٹس بورڈ کے اہتمام گیلانی فٹنس جم کا افتتاحی(آج) جمعہ کو سہ پہر تین بجے ، پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے لیاقت جمنازیم ہوگا جس کا افتتاح وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ کریں گے۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر سہولیات آغا امجد اللہ نے بتایا کہ افتتاحی تقریب کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔
، اور جم میں کھلاڑیوں کے لئے انٹرنشینل سطح کی تمام سہولیات موجود ہیں، انہوں نے بتایاکہ اس وقت پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں سیف گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں مختلف کھیلوں کے کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ جاری ہیں ان کھیلوں میں اتھلیٹکس، ووشو، آرچری، ویٹ لیفٹنگ، ہینڈبال، بیڈمنٹن، سوئمنگ، والی بال،بیڈمنٹن اور باسکٹ بال شامل ہیں۔