تین ملکی انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ،پاکستان اورآسٹریلیا کل مدمقابل ہونگے

تین ملکی انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ،پاکستان اورآسٹریلیا کل مدمقابل ہونگے

دبئی (اے پی پی) تین ملکی انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان اپنا تیسرا میچ کل ہفتہ کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا۔ قومی انڈر 19 ٹیم کی ایونٹ میں اب تک کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی اور اسے ابتدائی دونوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان کے علاوہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔ قومی یوتھ ٹیم اپنا چوتھا اور آخری میچ 19 جنوری کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی