آسٹریلین اوپن ٹینس،جوکووچ مینز اور سرینا ولیمز ویمنز سنگلز ایونٹس کیلئے ٹاپ سیڈ مقرر
سڈنی (اے پی پی) سال کے پہلے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن کیلئے سیڈڈ کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے، دفاعی چیمپئن اور عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ کو مینز جبکہ امریکن سٹار اور عالمی نمبر ایک سرینا ولیمنز کو ویمنز سنگلز ایونٹس کیلئے ٹاپ سیڈ مقرر کیا گیا ہے۔ 17 مرتبہ گرینڈسلام چیمپئن راجر فیڈرر کو تھرڈ اور 14 گرینڈسلام چیمپئن رافیل نڈال کو ففتھ سیڈ رکھا گیا ہے، روس کی گولڈن گرل ماریا شرا پووا بھی ففتھ سیڈ ہوں گی۔ آسٹریلین اوپن آرگنائزرز کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سال کے پہلے گرینڈسلام ایونٹ سے قبل کھلاڑیوں کی عالمی رینکنگ کو مدنظر رکھتے ہوئے سیڈڈ کھلاڑیوں کا چناؤ کیا گیا ہے، مینز سنگلز ایونٹ میں جوکووچ ٹاپ سیڈ مقرر ہوئے ہیں، اینڈی مرے سیکنڈ سیڈ، راجر فیڈرر تھرڈ سیڈ، واورینکا فورتھ، نڈال ففتھ، برڈچ سکستھ، نیشکوری سیونتھ، فیرر ایٹتھ، تسونگا نائنتھ اور اسنر ٹینتھ سیڈ ہوں گے۔ ویمنز سنگلز ایونٹ میں سرینا ولیمز ٹاپ سیڈ جبکہ ہالپ سیکنڈ، گربائن تھرڈ، راڈونسکا فورتھ، شرا پووا ففتھ، کویٹووا سکستھ، کربر سیونتھ، وینس ولیمز ایٹتھ، پلسکووا نائنتھ اور کارلا ٹینتھ سیڈ ہوں گی۔