سری نگر ‘مجاہد کمانڈر کی شہادت پر دوسرے روز بھی تعزیتی ہڑتال رہی

سری نگر ‘مجاہد کمانڈر کی شہادت پر دوسرے روز بھی تعزیتی ہڑتال رہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سری نگر(کے پی آئی) سری نگر کے مضافاتی علاقوں زیون میں مجاہد کمانڈر کی شہادت پر دوسرے روز بھی تعزیتی ہڑتال رہی اور امن و قانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے علاقہ میں پولیس اور سی آر پی ایف کی بھاری تعیناتی عمل میں لائی گئی تھی ۔ زکورہ میں فورسز کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہوئے کمانڈر سجاد احمد بٹ کو منگل کو زیون میں سپرد خاک کیا گیا جس دوران علاقہ میں پرتشدد احتجاج ہوا اور دن بھر فورسز اور مظاہرین کے مابین شدید جھڑپیں ہوئیں۔
زیون ، پانتہ چھوک،زعفران کالونی،کھنموہ اور اسکے ملحقہ علاقوں میں ہڑتال رہی جس دوران ان علاقوں میں تمام دکانیں اور کاروباری ادارے بند رہے اور ٹریفک کی نقل و حرکت بند رہی ۔زیون میں سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑا کی گئیں تھیں اور نوجوانوں نے احتجاج کیا ۔علاقہ میں امن و قانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے پولیس اور سی آر پی ایف کی بھاری تعیناتی عمل میں لائی گئی تھی جبکہ سرینگر جموں شاہراہ پر گاڑیوں کی نقل و حرکت کو یقینی بنانے اور اس میں خلل ڈالنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے سمپورہ اور پانتہ چھوک کراسنگ پر اضافی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا ۔بدھ کی صبح زیون میں نوجوانوں کی ٹولیاں سڑکوں پر نمودار ہوئیں اورآزادی کے حق میں نعرے لگائے جس دوران فورسز نے ان کا تعاقب کیا ۔اس دوران کئی مزاحمتی تنظیموں کے وفود نے زیون جاکر جاں بحق ہوئے عسکریت پسند کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور سجاد احمد کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

مزید :

عالمی منظر -