چین ،42سالہ شخص برڈ فلو کا شکار ہوگیا

چین ،42سالہ شخص برڈ فلو کا شکار ہوگیا

بیجنگ(آئی این پی /شنہوا)چین کے جنوب مغربی صوبے شوآن کے ایک شخص میں ایچ 5این ون برڈ فلو کا کیس پایا گیا ہے ، گذشتہ ماہ 42سالہ شخص میں بخار کے جراثیم پائے گئے تھے جس کے باعث اس کی حالت خراب ہوگئی اور وہ ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

یہ شخص پولٹر ی کے کاروبار سے وابستہ تھا تا ہم اس کے ساتھ کام کرنے والے دیگر 58افراد میں برڈ فلو کی علامات نہیں پائی گئیں ۔

مزید : عالمی منظر


loading...