بان کی مون کی کوئٹہ میں پولیو سنٹر پر حملے کی شدید مذمت
نیو یارک (اے پی پی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کوئٹہ میں پولیو سنٹر پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کا کوئی جواز نہیں ۔ بدھ کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان کے مطابق بان کی مون نے کہا ہے کہ دہشتگردی کا کوئی جواز نہیں ہے ۔ حکومت پاکستان اس حملے کے ذمہ داروں کیخلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے ان کو انصاف کے کٹہرے پر لائے۔ انہوں نے حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہکاروں اور شہریوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کی ہے اور واقعہ میں زخمی ہونے والوں کیلئے جلد صحت یابی کی نیک خواہش ظاہر کی ہے ۔
ترجمان کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے دہشتگردی کے واقعہ اور اس سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر حکومت پاکستان اور عوام سے بھی اپنی ہمدردی ظاہر کی ہے ۔