سعودی عرب نے یمن کے محصور خطے تیاز میں 40ٹن امدادی سامان گرا دیا

سعودی عرب نے یمن کے محصور خطے تیاز میں 40ٹن امدادی سامان گرا دیا

ریاض (اے پی پی) سعودی عرب نے یمن کے محصور خطے تیاز میں طیاروں کے ذریعے 40ٹن امدادی سامان گرا دیا۔ سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے فرمان روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی انسانی ہمدردی کی تنظیم کنگ سلمان ہیومٹیرنیز ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر کے ڈائریکٹر عبداللہ الربیع نے بتایا ہے کہ سعودی سربراہی میں قائم اتحاد کے طیاروں نے محصور شہر تیاز میں طیاروں کی مدد سے تقریباً 40ٹن امدادی سامان گرایا ہے جن میں ادویات ، میڈیکل آلات ، اور خشک خوراک شامل ہے۔

یمن کے جنوبی مغربی شہر تیازحوثی فورسز کے قبضے میں ہے اور شہر کو اطراف سے آمدورفت کیلئے بند کر دیا گیا ہے وہاں کی 6لاکھ کی آبادی کو ادویات اور خوراک کی شدید قلت درپیش ہے۔ اقوام متحدہ نے 18دسمبر کو تیاز میں 100کے قریب لڑکوں پر لدھا امدادی سامان پہنچایا ہے یاد رہے کہ گزشتہ سال مارچ میں یمن پر حملوں کے بعد سے اب تک 5ہزار 800افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تعداد شہریوں کی ہے ۔

مزید : عالمی منظر