الجزیرہ امریکہ کو بند کرنے کا فیصلہ

الجزیرہ امریکہ کو بند کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن (آن لائن)الجزیرہ امریکہ نے اپنے کیبل نیوز چینل کو بند کرنے کا اعلان کر دیا الجزیرہ امریکہ کے چیف ایگزیکٹو افسر ال اینسٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ معاشی چیلنجز کی وجہ سے اس بزنس ماڈل کو جاری نہیں رکھا جا سکتا۔ واضح رہے کہ الجزیرہ امریکہ کا افتتاح سنہ 2013 میں ہوا تھا اور اسے سنجیدگی سے سی این ایس اور فاکس نیوز کے متبادل جگہ بنانے کا عزم کیا گیا تھا۔قطری براڈکاسٹر نے لاکھوں ڈالر امریکی صحافیوں کو چینل میں شامل کرنے پر لگائے تاہم وہ ناظرین کی توجہ اپنے نیوز پروگرام کی جانب مبذول کروانے کی تگ و دو کرتے رہے۔انتظامیہ نے وعدہ کیا ہے کہ وہ رواں برس اپریل میں چینل کی نشریات بند ہونے کے بعد امریکہ میں اپنی آن لائن کوریج کو بڑھائے گا۔الجزیرہ امریکہ نے سابق امریکی نائب صدر الگور کے کرنٹ ٹی وی کی جگہ لی تھی۔ انھوں نے اسے 50 کروڑ ڈالر میں خریدا تھا۔یہ چینل چھ کروڑ امریکی دیکھ سکتے تھے۔ اس کی ریٹنگ کے مطابق گذشتہ برس اسے 19000 افراد نے دیکھا۔یہ چینل امریکہ کے بڑے نیوم نیٹ ورک کے مقابلے میں کم ریٹنگ کا حامل تھا۔چینل کو اندورنی طور پر بھی افراتفری کا سامنا رہا۔

مزید : عالمی منظر


loading...