ہم عوام کا شہداسے متعلق عقیدت اور لگا وکو سلامِ عقیدت پیش کرتے ہیں‘شبیر احمد شاہ

ہم عوام کا شہداسے متعلق عقیدت اور لگا وکو سلامِ عقیدت پیش کرتے ہیں‘شبیر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سری نگر(کے پی آئی) جموں وکشمیر فریڈم پارٹی کے صدرشبیر احمد شاہ نے پلوامہ میں عوام پر جبر و زیادتیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس حکام شہداکی یاد میں بورڑ نصب کرنے سے متعلق مسئلے کو الجھارہے ہیں اور اس کی آڑ میں گرفتاریوں اور مار دھاڑ کا چکر چلایا جارہا ہے ۔ انہوں نے اس طرح کے رویہ کو عدل و انصاف کے تقاضوں کے خلاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک انسان کا یہ حق بنتا ہے کہ وہ اپنے ان عزیزوں کو یاد رکھے جنھوں نے ایک خاص مقصد کے حصول اور ظلم و جبر کے دور کے خاتمے کے لئے اپنی عزیز جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہو ۔شبیر احمد شاہ نے عوامی مطالبے کو برحق قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم عوام کا شہداسے متعلق ان کی عقیدت اور والہانہ لگا وکو سلامِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے مطالبے کو حق بجانب قرادیتے ہوئے اس کی مکمل تائید کرتے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -