ترکی ،پولیس ہیڈ کواٹر پر کار بم حملے میں 5 ہلاک ‘ 36زخمی

ترکی ،پولیس ہیڈ کواٹر پر کار بم حملے میں 5 ہلاک ‘ 36زخمی

استنبول(آن لائن)ترکی کے جنوب مشرقی صوبے دیار باقر میں پولیس ہیڈ کواٹر پر کار بم حملے میں پانچ افراد ہلاک اور چھتیس زخمی ہو گئے۔ترک میڈیا کے مطابق جنوب مشرقی صوبیدیارباقر کے ضلع سینارمیں پولیس ہیڈکواٹر کے داخلی دروازے کے باہر کار بم دھماکا ہوا۔دھماکے میں پانچ افراد ہلاک اور چھتیس زخمی ہو گئے۔ مرنے والوں میں ایک خاتون اوربچی بھی شامل ہے۔ دھماکے سے ہیڈکوارٹرکی عمارت گرگئی اور قریبی رہائشی عمارتوں کوبھی نقصان پہنچا۔عمارت کے ملبے سے لوگوں کی تلاش کاعمل جاری ہے۔

مزید : عالمی منظر