بھارت ‘اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی 50سالہ خاتون نے خود کشی کرلی

بھارت ‘اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی 50سالہ خاتون نے خود کشی کرلی

مظفر نگر (اے پی پی)بھارت کی شمالی ریاست اتر پردیش میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی 50سالہ شادی شدہ خاتون نے واقعے کی وڈیو واٹس ایپ پر جاری ہونے کے بعد زہر کھا کر خود کشی کرلی۔ بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اے ایچ اے نامی ٹیکس سروس کی ملازمہ کو اتوار کو 4افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس واقعے کی ویڈیو بھی بنائی جسے انہوں نے واٹس ایپ پر جاری کر دیا۔ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد خاتون نے زہر کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں 23سالہ ملزم کو حراست میں لیا ہے ۔ واقع کے خلاف احتجاج کے دوران دہلی ڈیرہ دھون نیشنل ہائی وے 2گھنٹے تک بند رہی۔

مزید : عالمی منظر