مشہورِ زمانہ ویوز ہوم اپلائنسز کو نیشنل برانڈ کے ایوارڈ سے نواز دیا گیا

مشہورِ زمانہ ویوز ہوم اپلائنسز کو نیشنل برانڈ کے ایوارڈ سے نواز دیا گیا

لاہور(پ ر)الحمرا ہال نمبر 2 لاہورمیں پاکستان کلچرل فاؤنڈیشن کی ایوارڈ ڈسٹری بیوشن تقریب ہوئی جس میں مشہور زمانہ ویوز ہوم اپلائنسز کو نیشنل برانڈ ایوارڈ سے نوازدیا گیا ہے ۔ ویوز کمپنی کو یہ ایوارڈ دینے کی بڑی وجہ ویوز کمپنی کا سب سے پہلے پاکستان میں ریفریجریشن صنعت کو متعارف کروانا اور ویوز ٹرپلٹ فریزر، کول بینک ٹیکنالوجی جیسی قابل فخر ایجادات پیش کرناہے جو ملک بھر میں کسی دوسری ہوم اپلائنسز کمپنی کے پاس نہیں ۔ پاکستان کلچرل فاؤنڈیشن کے سروے کے مطابق پاکستان بھر میں ہر دوسرا گھر ویوز فریج یا فریزر کا صارف ہے اور ان صارفین میں 75فیصد وہ صارفین ہیں جو نسل در نسل ویوز فریج اور فریزر کو استعمال کررہے ہیں اور مطمئن ہیں۔ پاکستانی 70فیصد نوجوان نسل کی اولین پسند بھی صرف ویوز برانڈ ہے ۔ سروے کے مطابق99فیصد لوگ ویوز نام ہی کافی ہے کے سلوگن کو دلچسپی سے یاد رکھے ہوئے ہیں۔ ویوز کمپنی سے پاکستانی قوم کی محبت اور اعتماد کیوجہ سے اِسے فخر کیساتھ نیشنل برانڈ ایوارڈ دیا گیا ہے۔ یہ ایوارڈویوز کمپنی کے جنرل مینجر ضیا احمد رضا ، جنرل مینجر مینوفیکچرنگ ندیم صفدر نے وصول کیا ۔

مزید : کامرس