زرعی صارفین کیلئے ’’ سستی بجلی‘‘ منصوبے کا آغاز15فروری سے شروع ہونے کا امکان

زرعی صارفین کیلئے ’’ سستی بجلی‘‘ منصوبے کا آغاز15فروری سے شروع ہونے کا ...

لاہور(آن لائن)حکومت نے وزارت پانی و بجلی اور منصوبہ بندی کی وساطت سے بجلی فراہم کرنے والی کمپنیز سے کہا ہے کہ زرعی صارفین کیلئے ’’ سستی بجلی‘‘ منصوبے پر جاری کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور صارفین کو15فروری تک سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔تاہم عام صارفین کیلئے ٹیرف میں2روپے 80پیسے فی یونٹ کمی کی حتمی منطوری کے بعد آئندہ 5سال کیلئے شعبہ زراعت کیلئے بھی سستی بجلی حکمت عملی پر کام جاری ہے۔ یا د رہے کہ حکومت نے سال نو میں کمرشل صارفین کیلئے بجلی 1.50روپے،صنعتی ٹیرف میں 2.70 روپے کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

مزید : کامرس


loading...