تیل کی عالمی قیمتیں

تیل کی عالمی قیمتیں

 سنگاپور (اے پی پی) ایشیائی آئل مارکیٹ میں جمعرات کو خام تیل کے نرخ 12 سال کی کم ترین سطح 30 ڈالر فی بیرل پر رہے جس کی وجہ خام تیل کے امریکی ذخائر میں اضافے بارے رپورٹ کا اجراء ہے ۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران امریکا کے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے فروری میں ترسیل کے معاہدے 12 سینٹ کے اضافے سے 30.60 ڈالر فی بیرل میں طے پائے جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ کے آئندہ ماہ ترسیل کے معاہدے 41 سینٹ کی کمی سے 29.90 ڈالر فی بیرل میں ہوئے۔ امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کی جاری رپورٹ کے مطابق پٹرول کے ذخائر میں 8.2 ملین بیرل جبکہ پٹرولیم ذخائر میں 6.1 ملین بیرل اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ای آئی اے نے رواں سال خام تیل کی یومیہ کھپت کے تخمینوں میں بھی کمی کر دی ہے اور عالمی سطح پر تیل کی یومیہ طلب 95.19 ملین بیرل رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ اس سے پہلے گزشتہ سال دسمبر میں رواں سال عالمی سطح پر خام تیل کی یومیہ طلب 95.22 ملین بیرل رہنے کی توقع ظاہر کی تھی۔

مزید : کامرس


loading...