مویشیوں کو موسم کی شدت سے محفوظ رکھنے کے لیے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت

مویشیوں کو موسم کی شدت سے محفوظ رکھنے کے لیے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار ...

راولپنڈی(اے پی پی)محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ کے ماہرین نے کہا ہے کہ مویشیوں کو موسم کی شدت سے محفوظ رکھنے کے لیے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔بارانی لائیو سٹاک انسٹی ٹیوٹ کھیری مورت کے ڈپٹی ڈائریکٹر سلیم خان نیازی نے گذشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موسم سرما کے دوران مویشیوں میں فوگ فیور (سردی کا بخار )جان لیوا ہو سکتا ہے اس لیے مویشی پال حضرات کو چاہیے کہ وہ مویشیوں کو سردی سے بچانے کے حفاظتی اقدامات اپنائیں کیونکہ معمولی غفلت جانور کی زندگی خطرے میں ڈال سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جانوروں کو کبھی بھی رات کا کھڑا پانی نہ پلایا جائے بلکہ ان کو صاف اور تازہ پانی دیاجائے ،نمی والی برسیم اور سرسوں کو دھوپ میں خشک کر کے استعمال کیا جائے۔

حاملہ اور دودھ دینے والے جانور وں کو بیمار ہونے سے بچانے کے لیے خصوصی احتیاط اپنائی جائے اور دودھ دوہنے کے بعد جانور کو لازمی پانی پلایا جائے۔سلیم خان نیازی نے کہا کہ بارانی لائیو سٹاک انسٹی ٹیوٹ گوشت اور دودھ کی پیداوار میں اضافے کے لیے اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کر رہا ہے ۔

مزید : کامرس


loading...