ایس سی پی اور ملتان چیمبر کے اشتراک سے کمپنیز بل 2015پر مشاورتی سیمینار

ایس سی پی اور ملتان چیمبر کے اشتراک سے کمپنیز بل 2015پر مشاورتی سیمینار
  1. اسلام آباد (اے پی پی) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پا کستان اورملتان چیمبرکے اشتراک سے کمپنیز بل 2015 کے مسودہ پر مشاورتی سیمینار کا انعقاد کیا۔ ایس ای سی پی کے رجسٹرا ر آف کمپنیز جاوید حسین نے سیمینار کے شراکاء کو نئے کارپوریٹ لاء کے مسودہ کے چیدہ چیدہ نکات پر تفصیل سے بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ کمپنیز بل 2015 منظوری کے مراحل مکمل کرنے کے بعد ، کمپنیز آرڈینس 1984کی جگہ لے لیگا۔انہوں نے کہا کہ کمپنیز کے قانون کو از سر نو تشکیل دینے کا مقصد پاکستان میں معیشت کو دستاویزی شکل دینا ، کاروباری اداروں کی مکمل کارپوٹائزیشن کرنا اور کاروبار کی رجسٹریشن اور انضباتی قوائد و ضوابط کو آسان بنا ناہے ۔ سیمینار میں ممتاز چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس، وکلاء، کارپوریٹ کنسلٹنٹس، کاروباری حضرات ‘کمپنی سیکرٹریوں ‘ ملتان چیمبر کے نائب صدر محمد طارق خان ، ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران اور ایس ای سی پی کے جوائنٹ رجسٹرار آف کمپنیز ملتان سید افتخار الحسن نقوی شامل تھے ۔ کمپنی بل کے مسودہ پر تمام سٹیک ہولڈ ز کی آراء حاصل کرنے کے لئے ملک کے دوسرے شہروں میں بھی مشاورتی سیمینار منعقد کئے جائیں گے۔

مزید : کامرس


loading...