پرائس مجسٹریٹوں کے چھاپے جاری،81گرانفروش گرفتار کر لئے

پرائس مجسٹریٹوں کے چھاپے جاری،81گرانفروش گرفتار کر لئے

لاہور( اپنے نامہ نگار سے ) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر گزشتہ روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے978مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر26دکانداروں کے چالان کیے جبکہ26,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،60افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر81افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے20افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1