دہشت گرد خطے میں امن کو تباہ کرنا چاہتے ہیں،پیر ا عجاز ہاشمی

دہشت گرد خطے میں امن کو تباہ کرنا چاہتے ہیں،پیر ا عجاز ہاشمی

لاہور (خبر نگار خصوصی) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ افغانستان میں پاکستانی قونصل خانے اورکوئٹہ میں پولیو سنٹر پر حملوں سے واضح ہوگیا ہے کہ دہشت گرد خطے میں امن کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ ان کے خلافمزید کارروائیوں کی ضرورت ہے۔

ان حملوں میں ہندوستانی ہاتھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ افغانستان میں قونصل خانے اور کوئٹہ میں ہونیوالے دونوں حملوں کا ذمہ دار بھارت ہے جس نے پاکستان کے خلافتقسیم برصغیر سے ہی جنگ شروع کررکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی عسکری اور سول بیوروکریسی پاکستان کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے جبکہ سیاسی قیادت ان کی یرغمال بن چکی ہے جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوتا، ہندوستان کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں لائے جاسکتے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...