جماعت اسلامی نے بنگلہ دیش میں پھانسیوں کے خلافقرارداد جمع کرا دی
لاہور(نمائندہ خصوصی)پنجاب اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اختر نے بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے قائدین کو پھانسیاں دینے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروادی ۔ جماعت کروائی جانے والی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ’’پاکستان سے وفا اور محبت کے جرم میں جماعت اسلامی کے قائدین کو پھانسیاں دی جارہی ہیں جوکہ سراسر جنگی معاہدے کی خلاف ورزی ہے اسی سلسلے میں جماعت اسلامی 11سے20جنوری تک عشرہ احتجاج بھی منارہی ہے۔’’یہ ایوان 1971 میں پاکستان سے وفا اور محبت کے جرم میں جماعت اسلامی کے قائدین کومتنازعہ کرائمز ٹربیونل کے ذریعے انصاف کاخون کرکے پھانسی دینے پربنگلہ دیشی حکومت کی شدید مذمت کرتاہے۔یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتاہے کہ وہ بنگلہ دیش سے سفارتی تعلقات پر نظر ثانی کرے ۔ 1973کے بھٹو،مجیب اور اندرامعاہدے اور سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کے ذریعے بنگلہ دیش میں ہونے والے مظالم اور عدالتی قتل کوروکے‘‘۔