ایریگیشن لیبر فیڈریشن اور پنجاب پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز یونین کا احتجاجی اجلاس

ایریگیشن لیبر فیڈریشن اور پنجاب پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز یونین کا احتجاجی اجلاس

لاہور(اپنے خبر نگار سے )آل پاکستان ایریگیشن لیبر فیڈریشن اور پنجاب پی ڈبلیو ڈی ( سی اینڈ ڈبلیو) ایمپلائز یونین کے زیراہتمام احتجاجی اجلاس بختیار لیبرہال 28 نسبت روڈ میں زیرصدارت خوشی محمدکھوکھر صدر آل پاکستان ایریگیشن لیبر فیڈریشن ہوا بعدازاں ایک احتجاجی ریلی لیبرہال سے پریس کلب تک نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری خوشی محمدکھوکھر ، اْسامہ طارق سیکرٹری آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن، صلاح الدین ایوبی ،حاجی محمد افضل خان بلوچ، جاوید رشید بابر،محمد مختار بہاؤلپور، شہزادہ مسکین خان، شبیر احمد خان رحیم یار خان، عاشق حسین اسلام آباد، رحمت علی قریشی مظفرگڑھ،لیق اصغر ڈیرہ غازی خان، ریاض حمید خان بہاؤلنگر، راجہ قیصر سرگودھا، ممتاز شاہ فیصل آباد، ارشد گجر ننکانہ نے کہا کہ ہم محنت کش اپنے اداروں میں دل جمعی سے کام کرتے رہے ہیں حکومت پنجاب نے سکیل نمبر 1 تا 6 1کے ملازمین کے سکیلوں میں ناکافی اضافہ کیاہے اور پروموشن پانے والے ملازمین کو نظر انداز کردیاگیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1