اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت بجلی کے متعدد منصوبے لگائے جائنگے،مسرت بانو

اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت بجلی کے متعدد منصوبے لگائے جائنگے،مسرت بانو

لاہور(پ ر)مسلم لیگ (ن) کی رہنما مسرت بانو نے کہا ہے کہملک میں توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت بجلی کے متعدد منصوبے لگائے جائیں گے، حکومت پرعزم ہے کہ منصوبے کو بروقت مکمل کیا جائے گا اور یہ منصوبہ ملک اور خطے کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کرنے کیلئے حکومت نے سازگار ماحول فراہم کیا ہے اور موجودہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کی وجہ سے بیرونی سرمایہ کار کمپنیاں یہاں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی لے رہی ہیں۔ مسرت بانو نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی علم اورعوام دوست قیادت کے سوا کسی حکمران نے شعبہ تعلیم اورٹیکنالوجی پرپوری طرغ فوکس نہیں کیا۔ اپوزیشن والے محض سیاسی رنجش اورحسد کی آڑ میں طلبہ وطالبات کے مستقبل سے نہ کھیلیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1