ایپکا میوہسپتال یونٹ کی تقریب حلف برداری،صوبائی وزیر اور ڈی جی ہیلتھ کی خصوصی شرکت

ایپکا میوہسپتال یونٹ کی تقریب حلف برداری،صوبائی وزیر اور ڈی جی ہیلتھ کی ...

لاہور( اپنے نامہ نگار سے ) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن(ایپکا) یونٹ میو ہسپتال لاہورکے نومنتخب ممبران کی تقریب حلف برداری صدر ایپکا اسلم انصاری کی زیر نگرانی ہوئی، جس میں مہمان خصوصی صوبائی وزیر امداد باہمی پنجاب ملک محمد اقبال چنڑاور سابق ڈی جی ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر زاہد پرویز نے خصوصی شرکت کی اور نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا۔ اس موقع پر ایپکا رہنماؤں نے سرکاری ملازمین کلیریکل سٹاف کی اپ گریڈیشن پر صوبائی وزیراقبال چنڑ کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے لئے شکریہ کا پیغام دیا اور کہا کہ ایپکا کی جدوجہد اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی کاوشوں سے کلیرکل سٹاف کو ترقیاں نصیب ہوئی ہیں۔ انہوں نے مزید مطالبہ کیا کہ وہ جن کی ترقیاں نہیں ہو سکیں انہیں بھی اَپ گریڈ کیا جائے، جس کے جواب میں صوبائی وزیر اقبال چنڑ نے اپنے خطاب میں کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر سرکاری ملازمین(کلیریکل سٹاف) کے سکیل بڑھانا اور انہیں ترقی دینا خوش آئند اقدام ہے۔ اس موقع پرسابق ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر زاہد پرویز نے کہا کہ سرکاری ملازمین ملکی ترقی اور نظام کی روانی میں اہم حیثیت رکھتے ہیں۔ ان کے مطالبات اور مسائل حل کئے جانے چاہئیں۔ اس موقع پر ایپکا لاہور ڈویژن کے صدر صفدر حسین ، جنرل سیکرٹری ایپکا لاہور دویثرن مختار گجر ، اے ایم ایس اٰیڈمن ڈاکٹر طاہر خلیل اور ڈاکٹر راؤ عدنان شاہد رجسٹرار اے وی ایچ اور دیگر محکمہ جات کے صدور و جنرل سیکرٹریز نے بھی شرکت کی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...