خواتین کی بہتری کیلئے ویمن پیکج2016کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا،ذکیہ شاہ نواز

خواتین کی بہتری کیلئے ویمن پیکج2016کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا،ذکیہ شاہ ...

لاہو(خبر نگار خصوصی) وزیر تحفظ ماحولیات وبہبود آبادی بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا ہے کہ کوئی بھی قوم ترقی وخوشحالی میں خواتین کو نظر انداز کرنے کی متحمل نہیں ہو سکتی۔خواتین کو معاشرتی طور پر خود مختار اور باشعور بنانے کے لئے پنجاب حکومت وویمن پیکج 2016کو خواتین کی بہتری کے لئے ہر صورت یقینی بنائے گی ان خیالات کا اظہار وزیر برائے بہبود آبادی پنجاب بیگم ذکیہ شاہنواز نے اپنے دفتر میں خواتین کے حقوق سے متعلق کام کرنے والی این جی اوز کے نمائندگان سے بات کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وویمن پیکج 2012 اور2014 کا جائزہ لینے کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ یہ پیکج وویمن فرینڈلی ہے ۔

بائی وزیر نے مزید کہا کہ خواتین کا تعلیم یافتہ اور خود مختار ہونا از حد ضروری ہے کیونکہ اس طرح ان میں قوت فیصلہ اور معاشی استحکام پیدا ہو گا۔جس سے نہ صرف بڑھتی ہوئی آبادی پر کنٹرول کیا جا سکے گا بلکہ فرسودہ رسم ورواج اور خیالات کی حوصلہ شکنی بھی ہو گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1