سیاسی جماعتوں میں جمہوری کلچرکو فروغ دینا ہوگا،عبدالعلیم خان

سیاسی جماعتوں میں جمہوری کلچرکو فروغ دینا ہوگا،عبدالعلیم خان

لاہور(خبرنگار خصوصی)چیئرمین تحریک انصاف کے پولیٹیکل ایڈوائزر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ حقیقی معنوں میں جمہوریت کی مضبوطی کیلئے سیاسی جماعتوں میں جمہوری کلچر کا فروغ ہے ،انٹرا پارٹی الیکشن کا بنیادی سے لے مرکزی سطح تک انعقاد تحریک انصاف کاطرہ امتیاز ہے ،انہوں نے کہا کہ مستقبل میں پی ٹی آئی کو زیادہ عوامی پذیرائی ملے گی ہم نے ماضی کے تجربات سے سیکھا ہے اور پارٹی کے وسیع تر مفاد میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ،عبدالعلیم خان نے انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے منعقدہ پارٹی رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 3برسوں کی سیاسی جدوجہد تحریک انصاف کا عظیم سیاسی سرمایہ ہے ۔

جس میں پارٹی ورکر سے لے کر چیئرمین تک ہر کسی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پی ٹی آئی نے لانگ مارچ سے لے کر دھرنوں اور شٹ ڈاؤن جیسے کامیاب معرکے سر کیے ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ضمنی الیکشن میں بھی حکومت کو ناکو ں چنے چبوائے اور پارٹی کارکن ہر امتحان میں سرخرو ہوئے انہوں نے بطور صدر ضلع لاہور اپنی کارکردگی کو ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دیا ،اس موقع پر پارٹی رہنماؤں نے انٹرا پارٹی الیکشن کے طریقہ کار کے حوالے سے مشاورتی اجلاس سے دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف ہی ملک و قوم کا مستقبل ہے اور پارٹی کو عبدالعلیم خان جیسی فعال اور متحرک قیادت کی ضرورت ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1