حکمران بیرونی سرمایہ کاروں کی منتیں کرنے کی بجائے اپنا سرمایہ واپس لائیں،سرفراز نیازی

حکمران بیرونی سرمایہ کاروں کی منتیں کرنے کی بجائے اپنا سرمایہ واپس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ء سرفرازخان نیازی نے کہا ہے کہ حکمران خودپاکستان میں سرمایہ کاری کیوں نہیں کرتے دوسروں کی منت سماجت کرنے کی بجائے حکمران عربی اوریورپی ملکوں سے اپناسرمایہ پاکستان منتقل کریں وہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔سرفرازخان نیازی نے مزید کہا کہ عمران خان پرنوٹ نچھاورکرنے والے انہیں اپنامقدس ووٹ بھی ضرور دیں گے ۔ عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان بنانے کاوعدہ بھی ضروروفا ہوگا۔سعودیہ سمیت برطانیہ اوریورپ میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کے دل مادروطن پاکستان اورکپتان عمران خان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اسلام ،جمہوری نظام اورپاکستان سے محبت کرنیوالے عمران خان اورتحریک انصاف سے الگ نہیں رہ سکتے ۔ تحریک انصاف کومادروطن پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی طاقت اورفرسودہ نظام کی تبدیلی کیلئے ایک موثرسیاسی تحریک بنانے میں اوورسیز پاکستانیوں نے کلیدی کرداراداکیا ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے قائدین اورکارکنان کاپاکستان میں تبدیلی کیلئے جوش وجذبہ قابل دید اورخوش آئند ہے ۔ روشن اورپرامن پاکستان کے نقیب عمران خان اوورسیز پاکستانیوں کی امیدوں کامحور ہیں۔