پی ایچ اے میں پودے بذریعہ ٹینڈر خریدے جاتے ہیں،ترجمان

پی ایچ اے میں پودے بذریعہ ٹینڈر خریدے جاتے ہیں،ترجمان

لاہور(اپنے خبرنگارسے)پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی میں پودے بذریعہ ٹینڈر خریدے جاتے ہیں جس کے لئے ایک کمیٹی بنائی گئی ہے جس کی سربراہ ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل ناہید گل بلوچ ہیں جب کوئی نیا پارک بنایا جاتا ہے تو اس پراجیکٹ کے عوض پودوں کیلئے ٹینڈر کال کئے جاتے ہیں اورپی ایچ اے کی رجسٹر فرمیں اور کمپنیاں اپنی اپنی بڈ دیتی ہیں اور جس کا سب سے کم ریٹ ہوتا ہے اس سے پودے خریدے جاتے ہیںیا پھر پی ایچ اے کی سات نرسریوں کے لئے پودے درکار ہوں تو پھر بھی بذریعہ ٹینڈر ہی پودے خریدے جاتے ہیں ۔ پی ایچ اے ذرائع نے مزید بتایا کہ پی ایچ اے کے سات ڈائریکٹوریٹ ہیں اور ہر ڈائریکٹر کی اپنی ایک نرسری ہے اور جب بھی کسی ڈائریکٹر کو پودوں کی ضرورت ہو تو وہ کمیٹی سے رجوع کرتا ہے اور کمیٹی بذریعہ ٹینڈر ان کو پودے مہیا کر کے دیتی ہے جب افسران سے شفافیت کے حوالے سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی کو چیک کرنے کے لئے ہمارا ایم اینڈ ای ڈائریکٹویٹ کمیٹی کی مانیٹرنگ کرتا ہے اس لئے خورد برد کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...