ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنا وقت کا تقاضہ ہے،میاں عرفان

ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنا وقت کا تقاضہ ہے،میاں عرفان

لاہور(پ ر)مسلم لیگ (ن )کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہحضرت اقبالؒ کے پیغام میں پاکستان کی بقاء خوشحال اور مستقبل کا راز مضمر ہے۔ پاکستان اس وقت قومی خوشحالی کے سفر کے ایک فیصلہ کن مرحلے سے گزر رہا ہے اور وقت کا تقاضا یہ ہے کہ ہم اپنے شب و روز کا ایک ایک لمحہ اس عظیم مقصد کے حصول کے لئے وقف کر دیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی محنت اور کام کے ذریعے ماضی میں کھوئے ہوئے وقت کا ازالہ کر کے ایک زندہ قوم ہونے کا ثبوت دینا ہے۔ روح اقبالؒ کو خوش کرنے کا طریقہ یہی ہے کہ ہم شبانہ روز محنت اور دیانت اور امانت کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر خودی کو رہنما بناتے ہوئے پاکستان کو ایک خودمختار اور حقیقی معنوں میں معاشی اور سیاسی طور پر آزاد مملکت بنانے کے لئے اپنے عزم کی تجدید بھی کریں اور اس کا عملی ثبوت بھی دیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...