مون مارکیٹ اقبال ٹاؤن کے تاجروں نے انتخابات کے لئے کمیٹی بنا دی

مون مارکیٹ اقبال ٹاؤن کے تاجروں نے انتخابات کے لئے کمیٹی بنا دی

لاہور(پ ر)مون مارکیٹ اقبال ٹاؤن کے تاجروں نے مارکیٹ کے انتخابات کیلئے کمیٹی بنا دی گزشتہ روز بزنس کمیونٹی کے ایگزیکٹو نائب صدر راؤ مبارک علی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں لائق علی چودھری، طاہر چودھری، اقبال منہاس، شاو زیب بٹ، ملک ادریس، چودھری عمران رفیق،ظفر اقبال، سید حامد شاہ، اللہ دتہ بھٹی اور خواجہ عمران نے شرکت کی ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے راؤ مبارک علی نے کہا کہ مارکیٹ میں کچھ عناصر نے دکانوں کے سامنے تاجروں کی مرضی کیخلاف تجاوزات قائم کر رکھی ہیں جس سے مارکیٹ میں خریداری کیلئے آنے والوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے مارکیٹ میں پارکنگ پلازہ تو بنوا دیا مگر تجاوزات کا صفایانہیں کر سکی جس کی وجہ سے پارکنگ کی طرف جانے والے راستے بند ہیں اور تاجروں کے کاروبار تباہ ہو ر ہے ہیں ، ٹاؤن انتظامیہ بھی تجاوزات کا صفایا کرنے کی بجائے الٹا دکانداروں کو ہی ہراساں کرتی رہتی ہے، مگر ہم انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ مارکیٹ میں کسی بھی قسم کی کارروائی سے پہلے تاجروں کو اعتماد میں لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹاؤن انتظامیہ مارکیٹ کو خوبصورت بنانے کیلئے تمام دکانوں پر ایک جیسے سائن بورڈ لگائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1