نجی چینل پر حملے سے حکومت کے تمام دعوؤں کی نفی ہو گئی،جمیل ملک

نجی چینل پر حملے سے حکومت کے تمام دعوؤں کی نفی ہو گئی،جمیل ملک

لاہور(پ ر) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدرمحمد جمیل ملک نے نجی ٹی وی چینل اے آروائی نیوز اسلام آباد کے بیوروآفس پر دہشت گرد حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے پورے میڈیا کوہراساں کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاوفاقی دارالحکومت میں نجی ٹی وی چینل کے بیوروآفس پر حملے سے حکومت کے تمام دعووں کی نفی ہوگئی ہے اگر میڈیا ہاؤسز محفوظ نہیں تو پھر ملک میں کون محفوظ ہے،میڈیا دفاتر پر حملوں کا مقصد حق اور سچ کیلئے اٹھنے والی آواز کو دبانا ہے،حکومت میڈیا ہاؤسز اور صحافیوں کی سیکیورٹی کیلئے زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی طور پراقدامات اٹھائے ۔انہوں نے کہاپاکستان جمہوری اتحاد اے آر وائی کی انتظامیہ اورکارکنان کیساتھ کھڑا ہے اوردہشت گردی کیخلاف افواج پاکستان اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی عظیم جدوجہد کی کامیابی کیلئے پرعزم ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1