حکومت سرکاری ہسپتالوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنائے:پنجاب پیرا میڈیکس الائنس

حکومت سرکاری ہسپتالوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنائے:پنجاب پیرا میڈیکس الائنس

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) پنجاب پیرا میڈیکس الائنس (پی پی اے) اینڈ ہیلتھ سپورٹ سٹاف کے سینئر رہنماؤں صدر عاشق غوث ، ترجمان آرگنائزر شعیب انور چوہدری، حافظ دلاور ،تنویر بھٹی، کامران بیگ، شیخ نصرت، محمد اکبر،سیف الرحمان، ساجد عمر ، سلطان محمود بھٹی، میاں محمود، طلعت سجاد ، رانا عرفان، قاری ارشادلرحمان، احمد بلوچ، عزیز جٹ ، سید وسیم الحسن و دیگر نے گذشتہ روز سر گنگا رام ہسپتال ایمر جنسی اور جناح ہسپتال ایمر جنسی سمیت دیگر سرکاری ہسپتالوں میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور آئے روز مریضوں کے لواحقین کیطرف سے ہیلتھ پروفیشنلز (ڈاکٹرز، الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز ، پیرامیڈیکس، نرسز، ہیلتھ سپورٹ سٹاف) کو ہراساں کرنے پر شدید تحفظات اور تشویش کا ااظہار کیا۔ پنجاب پیرا میڈیکس الائنس کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکوتِ پنجاب سرکاری ہسپتالوں میں امن و امان کی بہتری کے لئے سیکیورٹی سسٹم کو بہتر کرے اور ہسپتالوں میں پڑھے لکھے اور تجربہ کار گارڈز کو بھرتی کیا جائے ۔ترجمان پنجاب پیرا میڈیکس الائنس شعیب انور چوہدری نے کہا کہ ہیلتھ پروفیشنلز (ڈاکٹرز، الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز ، پیرامیڈیکس، نرسز، ہیلتھ سپورٹ سٹاف) اسی صورت میں ہی مریضوں کی بہتر طریقے سے علاج معالجہ اور دیکھ بھال کر سکتے ہیں جب ان کو بہتر تحفظ فراہم کیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...