ویٹرنری یونیورسٹی میں ویٹس کئیر کلب کی تقر یب حلف بر داری

ویٹرنری یونیورسٹی میں ویٹس کئیر کلب کی تقر یب حلف بر داری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( اپنے نامہ نگار سے ) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور میں گذشتہ روزویٹس کئیر کلب کی تقر یب حلف بر داری منعقد ہو ئی جس کی صدارت وائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے کی اور ویٹس کئیر کلب کے نئے صدرما جد خو ر شیدسمیت دیگر عہدے داران سے حلف بھی لیا۔دیگر اہم شخصیا ت میں ڈین فکلٹی آف لائف سا ئنس بز نس مینجمنٹ پروفیسر ڈاکٹرنسیم احمد،پرو فیسر ڈاکٹر کا مران اشرف،ڈاکٹر وسیم شوکت ،ڈاکٹر غلام محبوب ،سید سجا د حیدر کے علاوہ طلبہ و طالبات کی بڑ ی تعداد نے شر کت کی۔ ڈاکٹر پا شا نے ا س مو قع پر خطا ب کر تے ہو ئے ویٹس کئیر کلب کی کا و شو ں کو سرا ہا جنہو ں نے سا ل 2015میں دیہی علا قو ں میں جا نوروں کے علا ج معا لجے کیلئیے طبی سہو لتیں مہیا کیں نیز اُ ن کو نصیحت کی کہ اپنی فیلڈ میں پو ری ایما نداری کے ساتھ کام کر یں اور پا کستان میں شعبہ ویٹر نری کی تر قی میں اپنا کلید ی کردار ادا کر یں۔