حکومت تمام میڈیا ہاؤسز کو سیکیورٹی فراہم کرے،منیر احمد سندھو

حکومت تمام میڈیا ہاؤسز کو سیکیورٹی فراہم کرے،منیر احمد سندھو

لاہور (پ ر)آل پاکستان مسلم لیگ سنٹرل پنجاب کے سیکرٹری انفارمیشن چوہدری منیر احمد سندھو نے کہا کے حکومت تما م میڈیا ہاؤسز کو سیکورٹی فراہم کرے تا کہ آئے دن ٹی وی چینل اور دیگر اداروں پے ہونے والے حملے روکے جا سکیں گزشتہ روز اے آروائے پر حملہ ایک بزدلانہ کارروائی ہے آل پا کستان مسلم لیگ اس حملے کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے ۔

کہ جلد از جلد حملہ آوروں کو گرفتار کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کا آنکھ اور کان ہوتے ہیں گولی اور طاقت سے سچ کی آواز کو نہیں دبایا جا سکتا میڈیا ہمیشہ سچ دکھاتا ہے اور ہمیشہ سچ دکھاتا رہے گا ہمارے قائد سید پرویز مشرف نے پاکستان میں الیکٹرونک میڈیا کو آزادی دے کر ملک میں سچ کی آواز کو بلند کیا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1