رینجرز پبلک سکول میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا کے اعزا ز میں تقریب

رینجرز پبلک سکول میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا کے اعزا ز میں تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)ہیڈکوارٹرزپاکستان رینجرز(پنجاب) کے زیر نگرانی رینجرز پبلک سکولز میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طا لبات کے اعزاز میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب میں تمام ہونہار طلباء کے والدین اور اساتذہ کو بھی مدعو کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز (پنجاب) میجر جنرل عمر فاروق برکی نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات میں انعامات تقسیم کر کے ان کی حوصلہ افزائی کی علا وہ ازیں تقر یب کے دوران بیسٹ پر نسپل اور ٹیچر کو بھی ان کی کا رکر دگی پر انعاما ت سے نوا زا گیا ۔ سا ل 2015میں رینجر ز پبلک سکو ل اینڈ کا لج منڈ ی بہا ؤ الد ین نے اپنی کا ر کر دگی کی بنیاد پر پا کستان رینجرز(پنجاب) کا بہترین سکو ل ہو نے کا اعزاز حا صل کیا۔ اس اعزاز کے اعترا ف میں ڈا ئر یکٹر جنر ل نے پر نسپل کوبہترین سکو ل کی ٹرا فی پیش کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈا ئر یکٹر جنر ل پا کستا ن رینجر ز (پنجا ب) نے کہا کہ امتحا نا ت میں رینجرز پبلک سکو لز کے طا لبعلم اپنے سکو ل کے سا تھ سا تھ ملک ، قو م ، اسا تذہ اور سب سے بڑھ کر اپنے وا لد ین کے لیے نیک نا می کا با عث بنے،میں ان ہو نہاروں کی مستقبل میں کامیابیوں کے لیئے دُعا گو ہوں ۔ پنجا ب رینجرز با رڈر ایر یا میں رینجر ز پبلک سکو ل قا ئم کر کے بلا امتیاز سب کے لیئے آ کسفو رڈ طریقہ تعلیم مہیا کر رہی ہے ۔یہی وجہ ہے کہ آ ج پو زیشن حا صل کر نے وا لو ں میں زیا دہ تعداد سو یلین بچو ں کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اس عظیم سپا ہ کے سر برا ہ ہو نے پر فخر ہے یہ ہو نہا ر طا لب علم میری سپا ہ ہیں کیو نکہ یہ ہما رے ملک پا کستا ن کے نظر یا تی سر حدو ں کے محا فظ ہیں اور آ نے وا لے دنو ں میں یہی طا لب علم ہما را رو شن مستقبل ہیں۔