وکلاء کے قاتل شہزاد وڑائچ کو موت کی سزاء حق کی فتح ہے رانا خالد

وکلاء کے قاتل شہزاد وڑائچ کو موت کی سزاء حق کی فتح ہے رانا خالد

لاہور(نامہ نگار) چیئرمین لیگل ایجوکیشن کمیٹی اور ممبرپنجاب بار کونسل رانا انتظار نے ڈسکہ بار کے صدر رانا خالد عباس سمیت 2وکلاء کے قتل میں ملوث سابق ایس ایچ او شہزاد ورائچ کو سزائے موت کی سزاء سنائے جانے پر کہا ہے کہ آج حق کی فتح ہوئی ہے ،انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وکلاء کے قتل میں ملوث ایس ایچ اوشہزاد ورائچ کو وکلاء کے قتل میں جرم ثابت ہونے پر 4مرتبہ سزائے موت کی سزا سنائی ہے ،اس فیصلے سے وکلاء خوش ہیں اور آج وکلاء کی جدوجہد سے انصاف کی فتح ہوئی ہے جس پر تمام وکلاء کو مبارک باد دیتے ہیں ۔اجلاس میں چیئرمین لیگل ایجوکیشن کمیٹی رانا انتظار لیگل ایجوکیشن کمیٹی کے علاوہ دیگر کمیٹی کے ممبران جن میں سیکرٹری لیگل ایجوکیشن کمیٹی محمد مدثر چودھری ،مرزا حسیب ، چودھری وسیم کھٹانہ ،رانا عمران جاوید، ارسلان صدیق، رانا طاہر اور ہمایوں چودھری نے شرکت کی جنہوں نے یہ عہد کیا کہ آئندہ بھی ہر مشکل گھڑی میں وہ اپنی برادری کے ساتھ کھڑے ہوں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1