قطر سے ایل این جی کی درآمد!

قطر سے ایل این جی کی درآمد!

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بالآخر وزارت قدرتی وسائل ایک نتیجے پر پہنچ گئی اور قومی اقتصادی کونسل سے اس معاہدے کی منظوری حاصل کر لی جو ایل۔این۔ جی درآمد کرنے کے لئے پاکستان اسٹیٹ آئل اور قطر کی ایک کمپنی کے ساتھ ہو گا،کمپنی کے ساتھ معاملات طے ہو چکے۔ یوں قطر حکومت سے گیس کا معاہدہ نہیں ہو پایا۔پاکستان کی وزارت قدرتی وسائل نے مُلک میں گیس کی قلت دور کرنے کے لئے ایل۔این۔ جی کی درآمد کا فیصلہ کیا، اس کے لئے بندرگاہ پر جیٹی کی تزئین کر کے اسے ایل۔این۔ جی والے جہازوں کی آمد اور ان سے گیس اتارنے کے قابل بنایا اور اس کے ساتھ ہی ایک ریفائنری بھی تیار کی گئی جو اس مایہ گیس کو سی این جی میں تبدیل کرے گی، جو پہلے سے موجود گیس پائپ لائنوں کے ذریعے جنوب سے شمال کی طرف سپلائی کی جائے گی۔معاہدے کے بعد ہی گیس منگوائی جا سکے گی، فیصلہ کے متعلق بتایا گیا، لیکن سودے کی تفصیلات کا ذکر نہیں کہ کتنی گیس منگوائی جائے گی اور نہ ہی اب تک نرخ بتائے گئے، بہتر عمل یہ ہے کہ تمام تفصیلات سے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کو آگاہ کر دیا جائے تاکہ ابہام باقی نہ رہے۔

مزید :

اداریہ -