انوشکا شرما فلم سلطان میں سادہ انداز میں دکھائی دیں گی

انوشکا شرما فلم سلطان میں سادہ انداز میں دکھائی دیں گی
انوشکا شرما فلم سلطان میں سادہ انداز میں دکھائی دیں گی

  

ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکار انوشکا شرما فلم سلطان میں گلیمر گرل کا کردار نہیں نبھا رہی ہیں۔بالی وڈ ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ انوشکا شرما جو فلموں میں اکثر گلیمر انداز میں دکھائی دیتی ہیں،نئی فلم میں سادہ انداز اختیار کئے ہوئے دکھائی دیں گی،فلم میں وہ پہلی بار سلمان خان کے مدمقابل ہیروئن کے کردار میں دکھائی دیں گی،فلم کی ہدایات عباس علی ظفر دے رہے ہیں،فلم کی پہلی جھلک جلد ہی جاری کر دی جائیگی۔

مزید : کلچر