الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے میٹنگ

الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے میٹنگ
الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے میٹنگ

  


لاہور(فلم رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل (الحمراء)کے زیر انتظام الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے گزشتہ روز ایگز یکٹو ڈائر یکٹر لاہورآرٹس کونسل کیپٹن(ر)عطاء محمد خان کی زیر صدارت ایک اہم میٹنگ ہوئی جس میں ملک کے نامور فلم ڈائر یکٹر سید نور ،ڈپٹی ڈائریکٹر آفتاب احمد انصاری ،کوآرڈی نیٹرالحمراء نیاز حسین لکھویرااورپی آراو صبح صادق نے شرکت کی۔ الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ کی کارکردگی کوبہتربنانے کے لئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا اور میٹنگ میں اس بات کا عہد کیا گیاکہ ہم الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ کو بین الاقومی معیار کے مطابق جدید خطوط پر استوار کریں گے۔ میٹنگ میں ایگز یکٹو ڈائر یکٹر لاہورآرٹس کونسل کیپٹن(ر)عطاء محمد خان نے سید نور کو اپنی شاعری کا مجموعہ ’’تکون‘‘ بھی پیش کیا۔فلم ڈائر یکٹر سید نور نے کیپٹن(ر)عطاء محمد خان کی ان کاوش کو سراہا جن کی بدولت کونسل کی کارکردگی بہتر سے بہترین ہو رہی ہیں۔

مزید : کلچر


loading...