علی ظفر کی تیزبارش اور شدید سردی میں پرفارمنس

علی ظفر کی تیزبارش اور شدید سردی میں پرفارمنس

لاہور(فلم رپورٹر)گلوکار اور اداکار علی ظفر جو کہ گزشتہ دنوں لاہور کے ایک مقامی گالف کلب میں پرفارم کر رہے تھے کے اچانک ان کی پرفارمنس کر دوران تیز بارش شروع ہوگئی اور ٹھنڈ میں بھی اضافہ ہوگیا اس خراب موسم کے باوجود علی ظفر نے وہاں موجود شائقین کے لئے اپنی پرفارمنس کو جاری رکھا جبکہ وہاں موجود شائقین بھی راک سٹار کی پرفارمنس دیکھنے کے لئے خراب موسم میں ڈٹے رہے۔علی ظفر نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ اپنے مداحوں کی محبت کی خاطر کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں ۔

مزید : کلچر