عالیہ بھٹ سے ذیادہ جوان نظر آتا ہوں ‘ شاہ رخ خان

عالیہ بھٹ سے ذیادہ جوان نظر آتا ہوں ‘ شاہ رخ خان
 عالیہ بھٹ سے ذیادہ جوان نظر آتا ہوں ‘ شاہ رخ خان

  


ممبئی(آئی این پی) بولی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان گوری شندے کی نئی آنے والی فلم میں ببلی گرل عالیہ بھٹ کے ساتھ بڑی سکرین پر رومانس کرتے نظر آئیں گے۔سپر سٹار نے حال ہی میں منعقد کی جانے والی ڈبو رتنانی کیلنڈر لانچ تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ عالیہ بھٹ سے ذیادہ جوان نظر آتے ہیں۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اداکار نے عالیہ بھٹ جیسی نوجوان اداکارہ کے ساتھ بڑی سکرین پر رومانس کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جوا ب میں اپنے مخصوص انداز میں کہاکہ وہ عالیہ بھٹ سے کہیں ذیادہ جوان ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ انھیں اس تقریب میں عمدہ لبا س پہن کر شرکت کرنی چاہیے تھی تاکہ ان سے انکی اور عالیہ کی عمر کے متعلق سوال نہ کیا جاتا۔

انھوں نے میڈیا کو بتایا چونکہ وہ ساری رات اپنی نئی آنے والی فلم ’’رئیس ‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف رہے جس کی بنا پر اچھے لباس کا انتخاب نہ کر سکے۔

زرائع کے مطابق عالیہ بھٹ اور شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم کا نام’’واک اینڈ ٹاک‘‘ تجویز کیا گیا ہے۔

مزید : کلچر


loading...