شالمیارتھیٹرمیںآج سے آشا چوہدری کا نیاسٹیج ڈرامہ ’’تیری بانہوں میں ‘‘ شروع ہوگا
لاہور ( فلم رپورٹر) شالمیارتھیٹرمیںآج سے نیاسٹیج ڈرامہ ’’تیری بانہوں میں ‘‘ شروع ہوگا۔اس ڈرامہ میںآشا چوہدری اور شیبا رانی نے شائقین کی توجہ حاصل کرنے کیلئے خصوصی ڈانس آئٹم تیارکئیہیں۔ واضح رہے کہ ڈرامے کی دیگرکاسٹ میں مختار چن،نگار چوہدری،وسیم پنوں،افتخار راہی،اسد مکھڑا اور عظیم وکی شامل ہیں۔ ڈرامے کے پروڈیوسر ملک طارق ہیں جبکہ اس کی تحریر وہدایات ڈاکٹر اجمل ملک کی ہیں۔’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے ملک طارق نے کہا کہ میں نے اور میری ٹیم نے ہمیشہ اعلیٰ اور معیاری ڈرامے پیش کئے ہیں ان ڈراموں کی کامیابی کا تمام کریڈٹ میرے ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک کو جاتا ہے اس بات میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ ڈاکٹر اجمل ملک دور حاضر کے نمبر ون سٹیج ڈائریکٹر ہیں وہ اپنے کام پر مکمل دسترس رکھتے ہیں۔