ڈائریکٹرسید فیصل بخاری کی فلم’’بلائنڈ لو‘‘ کی شوٹنگ مکمل ہوگئی

ڈائریکٹرسید فیصل بخاری کی فلم’’بلائنڈ لو‘‘ کی شوٹنگ مکمل ہوگئی

لاہور(فلم رپورٹر)سید فیصل بخاری کی ڈائریکشن میں بنائی جانے والی فلم’’بلائنڈ لو‘‘ کی شوٹنگ مکمل ہوگئی ہے ۔پروڈیوسرز چوہدری اعجاز کامران اور ذوالفقار مانا کے اس میگا پراجیکٹ کو پرویز کلیم نے لکھا ہے جبکہ اس کے نمایاں اداکاروں میں عمران بخاری،عامر قریشی،نمرہ حسن اور متیرا شامل ہیں۔ فلم’’بلائنڈ لو‘‘ کے گیتوں کی کوریوگرافی کے فرائض لالی ووڈ کی سینئر ڈانس ڈائریکٹر پپو سمراٹ نے انجام دیئے ہیں۔عمران بخاری،عامر قریشی،نمرہ حسن اور متیرا کا کہنا ہے کہ یہ فلم ٹرینڈ سیٹر ہوگی سید فیصل بخاری کی دائریکشن کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔انہوں نے فلم کے ایک ایک سین پر خصوصی محنت کی ہے۔

مزید : کلچر