ماہ نور آج سے منروا تھیٹر فیصل آباد میں پرفارم کریں گے

ماہ نور آج سے منروا تھیٹر فیصل آباد میں پرفارم کریں گے
ماہ نور آج سے منروا تھیٹر فیصل آباد میں پرفارم کریں گے

  

لاہور(فلم رپورٹر)فلم اور سٹیج کی نامور پرفارمر ماہ نورآج سے منرواتھیٹر فیصل آباد میں ہونے والے سٹیج ڈرامہ’’بڈھا چالباز‘‘میں پرفارم کریں گے ۔’’پاکستان‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے ماہ نور نے کہا کہ فیصل آباد میں میرے پرستاروں کی بہت بڑی تعداد موجود ہے میں نے جب بھی منرواتھیٹر میں پرفارم کیاہے مجھے نا قابل یقین پذیرائی ملی ہے میں نے اس سے قبل فیصل آبادمیں جس ڈرامہ میں پرفارم کیا تھا اس کو زبردست کامیابی ملی تھی ۔ میں نے اس ڈرامہ کے لئے دو نئے ڈانس آئٹم اور ڈریسز تیار کئے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ماہ نور نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کم مگر معیایر کام کو ترجیح دی ہے۔میرا موجودہ مقام میرے پرستاروں کی محبت کی وجہ سے ہے۔

یاد رہے کہ ساجن عباس عرصہ دراز بعدفیصل آباد میں پرفارم کریں گے۔

مزید : کلچر